مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آر لینڈو حملے کے بعد اگر داعش کو سخت جواب نہیں دیا تو امریکہ باقی نہیں رہے گا اور صدر بننے کے بعد وہ امریکہ کے امیگریشن قوانین میں تبدیلی لائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حملہ آور کے خاندان کو امریکہ آنے کی اجازت دی ،اگر میں صدر بنا تو امیگریشن کے قانون میں تبدیلی لاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ سان برڈینو کے قاتل کا تعلق پاکستان سے ہے ،ایک سال میں افغان مہاجرین کی آمد میں 5فیصد اضافہ ہوا ،صدر بن کر امریکہ مخالف حملوں والے علاقے سے امیگریشن روک دوں گا ۔انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اور لینڈو واقعہ ہر امریکی شہری کی سلامتی پر حملہ ہے ،موجودہ سیاسی نظام سے ایسے حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا امیگریشن کا نظام خراب ہے اور انتظامیہ نا اہل ہے ،صدر کو اختیار ہے وہ کسی بھی شخص کی امریکہ داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے خود سعودی عرب کے ساتھ ملکرطالبان، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا اور اب یہی تنظیمیں اپنے آقاؤں کے خلاف ہوگئی ہیں۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آر لینڈو حملے کے بعد اگر داعش کو سخت جواب نہیں دیا تو امریکہ باقی نہیں رہے گا اور صدر بننے کے بعد وہ امریکہ کے امیگریشن قوانین میں تبدیلی لائیں گے۔
News ID 1864735
آپ کا تبصرہ